سعودی عرب فنانشل مارکیٹ کی عالمی سطح پر تیز رفتار ترقی

سعودی عرب کی فناشل مارکیٹ کی عالمی سطح پر ترقی ہوگئی ہے اور جی 20 ممالک میں یہ سات درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی فنانشل مارکیٹ اس سال جی 20 ممالک کے درمیان مسابقتی اشاریوں میں 7 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

ایئربک میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔ اس نے جاپان، انڈیا، جرمنی، برطانیہ، چین اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مملکت 12 میں سے 9 انڈیکس رپورٹ میں حصہ لینے والی تمام عرب ممالک میں بھی سرفہرست ہے۔

آئی ایم ڈی ورلڈ مسابقتی سالانہ کتاب برائے 2023 کے مطابق سعودی عرب کی کارکردگی عالمی طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے دیگر کیپٹل مارکیٹ اداروں میں سیکیورٹیز ایکسچینجز، ڈپازٹری سینٹرز اور شریعہ گورننس کے ضوابط کی منظوری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ لسٹڈ جوائنٹ سٹاک کمپنیوں کے لیے کمپنیز قوانین تیار کرنے میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے کردار نے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جس سے یہ اضافی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے سعودی کیپٹل مارکیٹ نے 2022 میں 49 لسٹنگز اور 40 بلین ریال ایکویٹی کیپیٹل میں اضافہ ہوا جو کہ 2019 کو چھوڑ کر سعودی عربین آئل کمپنی کی لسٹ میں شامل ہونے کے بعد کسی ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

واضح رہے کہ جی 20 ممالک میں کارپوریٹ بورڈز انڈیکس میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جبکہ کیپٹل مارکیٹس، شیئر ہولڈرز کے حقوق اور وینچر کیپیٹل انڈیکس میں اس کا دوسرا نمبر رہا۔