’طلاق کے بعد چار دن تک بے گھر رہی اور اپنی گاڑی میں سوئی صرف 20 روپے کا کھانا کھایا‘

رشمی دیسائی

بھارتی اداکارہ رشمی دیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی چار دن تک بے گھر رہی اور اپنی اوڈی گاڑی میں سوتی رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلرز ٹی وی کے شو ’اترن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ رشمی دیسائی نے اپنی زوال کی داستان سنائی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنا گھر کھو بیٹی تھیں اور ان پر ساڑھے تین کروڑ روپے کا قرض تھا۔

رشمی نے بتایا کہ چار دن تک وہ اپنی کار ایک اوڈی اے 6 میں سوتی رہیں، اور سوچا کہ وہ کھانا کھاؤں گی جو صرف 20 روپے کا ہوگا اور ان میں چھوٹے کنکر موجود ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اداکار نندیش سندھو کے ساتھ طلاق کے فوری بعد ہوا تھا۔

اداکارہ کے مطابق اس دوران ایک گھر خریدا تھا جس کی وجہ سے مجھ پر تقریبا 2.5 کروڑ کا قرض تھا اور اس کے علاوہ مجھے یاد ہے کہ مجھ پر مجموعی طور پر 3.5 کروڑ روپے کر قرض تھا۔

رشمی دیسائی کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ سب ٹھیک ہے لیکن پھر اچانک میرا شو بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرا سارا سامان منیجر کے گھر پر تھا، گھر والوں سے بالکل کٹ گئی تھی وہ چار دن گزارنا میرے لیے بہت مشکل تھے۔

آخر کار قرض ادا کرنے کے لیے اپنی اوڈی اے 6 کو 15 لاکھ روپے میں بیچ دیا، اس کے بعد اگلے شو ’دل سے دل تک‘ کے بعد حالات بدلنے لگے جہاں سدھارتھ شکلا کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

رشمی دیسائی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بعد میں ’انووا‘ خریدی کم از کم آپ اس میں سو سکتے ہیں کیونکہ آڈی میں سونے میں بہت تکلیف تھی۔