پولارڈ کے 5 چھکے، راشدخان باہر ہو گئے؟

افغانستان کے اسپنر راشد خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دی ہنڈریڈ 2024 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔

ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راشد 10 اگست کو سدرن بریو کے خلاف اپنے میچ کے آخری اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

ان کے متبادل کے لیے ٹرینٹ راکٹس آسٹریلوی اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر کرس گرین کو شامل کیا ہے جو اس سے قبل 2020 میں تین بار کے آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیل چکے تھے۔

اس سیزن میں، راشد خان نے بلے اور گیند دونوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 44 رنز بنائے اور پانچ میچوں میں نو وکٹیں لیں۔

https://urdu.arynews.tv/kieron-pollard-hits-five-consecutive-sixes-in-rashid-khan/

تاہم دی ہنڈریڈ میں سدرن بریو کی طرف سے کھیلتے ہوئے پولارڈ نے ٹرینٹ راکٹس کے راشد خان پر پانچ بیک ٹو بیک چھکے لگائے جب 20 گیندوں پر جیت کے لیے 49 رنز درکار تھے۔

پولارڈ نے دنیا کے بہترین اسپنر کو پانچ چھکے لگا کر  اپنی ٹیم کو جیت کی پوزیشن پر پہنچا دیا تھا۔