راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کردی۔

اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کردی گئی ہے، پاک افغان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22اگست سے ہوگا۔

افغان بولر راشد خان بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، راشد خان نے کمر کی تکلیف کی وجہ سے دی ہنڈرڈ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز 10اگست سے کیا جائے گا، جس کے لئے افغان بولر راشد خان سری لنکا میں کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔