سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) بنا رکھا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے مشہور ہیں انہوں ںے ایک بار پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم بنا رکھا ہے۔
راشد لطیف نے استفسار کیا کہ قومی کرکٹرز کے سینیٹرل کانٹریکٹ کیوں از سر نو نہیں بنے؟ 3 ماہ سے کھلاڑیوں اور پی سی بی کا ڈیڈ لاک ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر پرانے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ تواتر سے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا پلیئرز سے متعلق ناقص منیجمنٹ کی جانب اشارہ ہے۔ کھلاڑیوں کو روبوٹ سمجھ لیا گیا ہے اور انہیں ٹھیک طریقے سے مینیج نہیں کیا گیا۔
ورلڈ کپ کیلیے پاکستان ٹیم کے انتخاب پر مشاورت مکمل، اہم فیصلے
راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے والا بھی کوئی کرکٹر ہی ہونا چاہیے۔