راشد لنگڑیال نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

راشد لنگڑیال ایف بی آر

اسلام آباد : سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ، وہ سیکریٹری پاور تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، اس سے قبل گریڈ 21 کے افسر سیکریٹری پاور تعینات تھے۔

گذشتہ روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے موجودہ چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

امجد زبیر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ہونا چاہتا ہوں اور جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں۔

امجد زبیر نے حکومت کوتحریری طورپرآگاہ کردیا ہے جبکہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں زبانی بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے ملازمت سے فروری2025 میں ریٹائر ہونا تھا۔