رشمیکا مندانا نے منیجر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

رشمیکا مندانا

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے منیجر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے منیجر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ منیجر کے ساتھ دوستانہ طریقے سے راستے جدا کرلیے ہیں۔

رشمیکا مندانا کو منیجر سے متعلق وضاحت اس لیے دینی پڑی کیونکہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور دونوں کے پیشہ ورانہ تعلقات میں کچھ مسائل تھے۔

ایک نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ رشمیکا اور ان کے منیجر دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔

اس سے قبل اداکارہ رشمیکا مندانا کے حوالے سے خبر گردش کررہی تھی کہ ان کے مینجر نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے جسے انہوں نے ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

منیجر اداکارہ کے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں سے انکے شوبز انڈسٹری کے مالی و دیگر معاملات کو بھی دیکھتا تھا۔

واضح رہے کہ 26 سالہ رشمیکا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں کناڈا فلم ’کرک پارٹی‘ سے کیا، جبکہ ان دنوں وہ پشپا ٹو (دی رول) کے لیے شوٹنگ کروا رہی ہیں۔

رشمیکا مندانا سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مشن مجنوں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ اداکارہ کی آنے والی فلم رنبیر کپور کے ساتھ ’اینیمل‘ ہے۔