بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانہ کی جعلی ویڈیو کیس میں پولیس نے میٹا سے ویڈیو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کی معلومات مانگ لیں۔
گزشتہ دنوں ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے رشمیکا مندانہ جعلی ویڈیو کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی “میٹا” کو ایک خط لکھا ہے۔
میٹا کو لکھے گئے خط میں دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پر رشمیکا مندانہ کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین کی معلومات مانگی ہے، یہ اقدام دہلی پولیس کی جانب سے جعلی ویڈیو کی ایف آئی آر درج کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
اس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک آفیسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے میٹا کو اس اکاؤنٹ کے یو آر ایل آئی ڈی، یو آر ایل آئی ڈی تک رسائی مانگی ہے جس اکاوْنٹ سے ویڈیو بنائی گئی اور شیئر کی گئی”۔
پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ “ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہم جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے اور کیس جلد ہی ختم ہو جائے گا”۔