اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ڈےکیئر سینٹرز بل 2023 کی توثیق کر دی۔
بل کے مطابق اسلام آباد میں پبلک، پرائیویٹ اداروں میں ڈےکیئر سینٹرز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کم از کم 70 ملازمین کے حامل اداروں میں ڈے کیئرز کا قیام یقینی بنائےگی۔
کم از کم 70 ملازمین کے حامل نجی ادارے بھی ملازمین کی سہولت کیلئے ڈے کیئرز کا قیام یقینی بنائیں گے۔ عمل نہ ہونےکی صورت میں پہلی وارننگ کےبعد1لاکھ روپےتک کاجرمانہ کیاجاسکےگا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ عمل نہ ہونے کی صورت میں 6 ماہ قید کی سزابھی دی جاسکےگی۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کےتحت کی۔