میلبرن: بگ بیش لیگ میں شاندار بولنگ کی بدولت دھاک بٹھانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سرپرائز باؤنسر کے ساتھ وکٹ حاصل کر کے ایونٹ میں واپسی کی ہے۔
میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلنے والے حارث رؤف نے سڈنی سکسرز کے خلاف خطرناک بیٹسمین جوش فلیپی کو باؤنسر کروا کر چکما دے دیا، سرپرائز باؤنسر کو بیٹسمین صحیح سے سمجھ نہ سکے اور اونچی شارٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں کیچ تھما بیٹھے۔
Amazing scenes. It appeared like Haris Rauf may have had Steve Smith hit wicket…
But it turns out it was a gust of wind which blew the bails off! 😅 #BBL09 pic.twitter.com/e8B68efKPC
— 7Cricket (@7Cricket) January 31, 2020
میچ میں 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر جوش فلیپی میلبرنز کے لیے خطرہ بنتے جارہے تھے جسے ٹالنے کے لیے کپتان نے اپنے ٹرمپ کارڈ حارث رؤف پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے شکار کا موقع دیا اور پاکستانی پیسر نے وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی امیدوں کو پورا کردیا۔
کوالیفائر میچ میں حارث رؤف نے نپی تلی بولنگ کی بدولت حریف بلے بازوں کو جکڑے رکھا اور انہیں کھل کر بڑے شارٹس کھیلنے کا موقع نہیں دیا، چار اوورز کے کوٹے میں پیسر نے 29 رنز دے کر قیمتی وکٹ حاصل کی۔
Haris Rauf gets the big wicket of Josh Philippe! #BBL09 pic.twitter.com/DsI1jDDppx
— 7Cricket (@7Cricket) January 31, 2020
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حارث رؤف کو بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ بنایا گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو دوبارہ سے جوائن کیا۔