ممبئی: 90 کی دہائی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پدم شری ایوارڈ ملنے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے رونیہ ٹنڈن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ اس اعزاز کی مستحق بالکل نہیں تھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں رونیہ ٹنڈن نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنقید سے مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ یہ لوگ اس چیز سے واقف ہی نہیں کہ ایک فنکار کو دن میں کتنے گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’تنقید کرنے والوں کو اہمیت نہیں دیتی کیونکہ چند ہزار فالوورز رکھنے والے میرے کام کو نہیں جانتے، انہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ فلموں میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔‘
متعلقہ: روینہ ٹنڈن شیر کی انتہائی قریب سے تصویر کھینچنے پر مشکل میں پھنس گئیں
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کے برعکس کئی لوگوں نے مجھے خوبصورت پیغامات بھیجے۔ اداکارہ نے بھارتی صدر سے پدم شری ایوارڈ ملنے کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں۔