بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روینہ ٹنڈن نے ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ویڈیو میں روینہ لپ سنکنگ کرتے ہوتے کہتی ہیں کہ ’کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو۔۔‘
اداکارہ پھر فوری چہرے کے تاثرات تبدیل کرکے کہتی ہیں کہ ’بم کا زمانہ ہے اُڑا دو سالے کو۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟
جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔