آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق ہیڈ کوچ روی شاستری برس پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا انہیں فرنچائز کرکٹ کھیلنی ہے یا ملک کے لیے کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں اگر ان کی ترجیح فرنچائز کرکٹ ہے تو یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھول جائیں۔
روی شاستری نے کہا کہ بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا۔
The celebrations are on 🎉🇦🇺#WTC23 | #AUSvIND pic.twitter.com/bJrfmiM2Tf
— ICC (@ICC) June 11, 2023
سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ بی سی سی آئی کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔
روی شاستری نے یہ بھی کہا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دیدی۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔