سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے پاک بھارت میچ میں اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں اصل مقابلہ تو شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی اوپنرز کا ہو گا اوپنرز نے شاہین کا چیلنج جھیل لیا تو بھارت کے لیے مقابلہ آسان ہو جائے گا۔
شاستری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سب سے اوپر، روہت شرما اور ویرات کوہلی کلیدی کردار ہوں گے اگر وہ دونوں چلتے ہیں اور ایک سنچری کرتا ہے تو میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ 300، 320، 330 رنز ہونے کے بہت زیادہ امکان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان کے نقطہ نظر سے مجھے لگتا ہے کہ اس میچ میں آپ ان کے کپتان کو آؤٹ کرنا چاہیں گے۔ شاستری نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہو گا لیکن مجھتے لگتا ہے بھارت زیادہ مضبوط اور فیورت ہے۔