راولپنڈی میں 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی میں 4 افراد کے قتل

راولپنڈی : تھانہ کہوٹہ کی حدود میں 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر بھون روڈ پر ریکی کے بعد فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ میں چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ مقتول ثمر اقبال کے چچا محمد یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں شیر بہادر، رستم منظور، خان جابر ، مبین تعظیم اور سبحان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمےمیں کہا گیا ہے ملزمان اور مقتولین کے درمیان زمین کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر بھون روڈ پر ریکی کے بعد فائرنگ کی، بعد میں ملزمان نے گاڑی سے لاشیں نکال کر بھی فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں : راولپنڈی میں دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

قتل کا واقعہ رات گئےکہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر پیش آیا ہے، مقتولین میں ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔