جڑواں شہروں میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

خطرناک منشیات

(20 اگست 2025): جڑواں شہروں میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون کی گرفتاری کے بعد طلبہ کو کوکین فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نائیجیرین خاتون کو سیکٹر ایچ 13 میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، خاتون کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/karachi-large-online-drug-trafficking-network-busted/

اس سے قبل کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جس میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ منشیات خریدنے والے مختلف انسٹیٹیوشن میں پڑھتے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں کی تعداد 6 ہے، مہزور علی کا کہنا تھا کہ مملزمان سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن کوکین ،ویڈ ،آئس سمیت دیگر منشیات فروخت کرتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزمان سے منشیات خریدتے تھے انہیں بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔