رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا

پاکستان کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی سامراج کے چنگل سے نکلنا ہوگا، رضا ربانی

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریلوے ورکرز یونین کے تحت کینٹ اسٹیشن پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

رضا ربانی نے کہا  کہ عوام بے فکر رہیں، نہ تو سندھ تقسیم ہو گا، نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگ سکے گا.

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، حالاں کہ حکمرانوں نے مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں، ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں. آج وزیر اعظم کی کابینہ میں باہر سے آئے ہوئے لوگ ہیں.

مزید پڑھیں: ذوالفقارعلی بھٹو ہی نے غریبوں کو آواز دی: رضا ربانی

ان کا کہنا تھا کہ ہم شکاگو کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے مزدور تحریک آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور اشرافیہ کا ہمیشہ سے گٹھ جوڑ رہا. ضیا دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی لگا کر ٹریڈ یونین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور مزدور تنظیموں کو کمزور سے کمزور کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یلوے میں 35 سال سے ریفرینڈم نہ کرنا افسوس کی بات ہے، ریفرینڈم مزدوروں کا بنیادی حق ہے۔