معروف بھارتی اداکار رزاق خان چل بسے

معروف بھارتی اداکار رزاق خان دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے۔

بادشاہ فلم میں مانک چاند کا مشہور کردار ادا کرنے والے اداکار رزاق خان کو کل رات دل کا دورہ پڑنے پر باندرا کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ان کی مشہور فلموں میں ’ہیلو برادر‘، ’جورو کا غلام‘ اور ’کیا کول ہیں ہم‘ سمیت متعدد مزاحیہ فلمیں شامل ہیں۔

razak-khan-post

رزاق خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1993 میں ’روپ کی رانی چوروں کا راجہ‘ نامی فلم سے کیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 90 فلموں میں کام کیا۔

رزاق خان کے بیٹے آزاد خان جو کروشیا میں رہائش پذیر ہیں کا انتظار کیا جا رہا ہے جن کے آنے کے بعد ان کی آخری رسومات کل شام 4 بجے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔