الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کراچی کے ضلع غربی میں 5 یوسیز پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پانچوں یوسیز میں دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی ہی کامیاب قرار پائی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کی3 یوسیز، منگھوپیر اور مومن آباد کی یوسیز پر پی پی کامیاب ہوئی ہے۔
یوسی 3 اورنگی ٹاؤن میں دوبارہ گنتی میں پی پی کے مقبول خان کامیاب ہوئے۔ یوسی نمبر7 اورنگی ٹاؤن میں پی پی کےعمران شاہ، اورنگی ٹاؤن یوسی نمبر 8 میں پی پی کے دلشاد دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/recount-in-karachi-islamabad-hc/
منگھوپیر ٹاؤن یوسی نمبر 12 میں پی پی کے ہلال سعید اور مومن آباد ٹاؤن یوسی نمبر 3 پر پی پی کےملک اعجاز اعوان کامیاب ہوئے ہیں۔
پانچوں یوسیز پیپلزپارٹی جیتی تھی جسے جماعت اسلامی نے چیلنج کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق ہم نے
الیکشن کمیشن کےحکم پردوبارہ گنتی کی اور تمام نتائج الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیے۔