ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا مالی سال 2023-24 کیلئے ریکارڈ اضافی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال 21 ارب 56کروڑ 18 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافی بجٹ منظور کیا گیا۔ انتظامی اخراجات کم، ورکرزکی فلاح ، ترقی اور تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا۔
چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ گورننگ باڈی سعیدغنی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 2023-24 کیلئے بورڈ کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 38 ارب 10کروڑ 75 لاکھ روپے لگایا گیا۔ 2023-24کیلئے اخراجات کا تخمینہ 16ارب 54 کروڑ 57 لاکھ روپےلگایا ہے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا سرپلس بجٹ ریکارڈ 21 ارب56 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں انتظامی اخراجات میں 1ارب 1کروڑ 66 لاکھ روپےکی کٹوتی کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کےدوران انتظامی اخراجات کا تخمینہ 4 ارب 1کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا تھا۔ رواں مالی سال کیلئے انتظامی اخراجات کا تخمینہ 2ارب 99 کروڑ 90 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے پیش نظر پرانی، ناقابل استعمال گاڑیاں فروخت ہوں گی۔ پرانی گاڑیوں کی فروخت سےحاصل رقم سےنئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ گاڑیوں کے حوالے سے سندھ حکومت کی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔