ویڈیو: تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بن گیا

جنوبی آسٹریلیا کے بلے باز جیک فریزر میک گرک نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ون ڈے میں تسمانیہ کے خلاف لسٹ-اے گیم میں تیز ترین سنچری بنا کر اے بی ڈی ویلیئرز کا آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

تسمانیہ نے 50 اوورز میں 435/9 کے ساتھ آسٹریلیائی ڈومیسٹک ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی اسکور کیا تو میک گرک نے رنز کے تعاقب میں بلے بازی کا دلکش مظاہرہ کیا۔

21 سالہ نوجوان نے صرف 29 گیندوں پر سنچری کی مکمل کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز کے 31 گیندوں کے تاریخی کارنامے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 70 گیندوں میں 172 کی ابتدائی شراکت میں 38 گیندوں پر 125 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور حیران کن 13 چھکے شامل تھے۔

Image

میک گرک نے اننگز کے دوسرے اوور میں سیم رین برڈ کے خلاف 32 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

نوجوان صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری کی اور ڈومیسٹک میں گلین میکسویل کا 19 گیندوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔