کراچی:جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان سے برطانیہ برآمدات 1 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پچھلے مالی سال جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک پاکستان سے برطانیہ کو 1 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔
We are glad to share that during Jul-Apr 2021, our exports to UK have grown by 31% to USD 1.709 billion from USD 1.309 billion in Jul-Apr 2020. These are the highest-ever exports to UK in a 10-months’ period. The remittances from UK also increased by 62% during Jul-Mar 2021.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 7, 2021
رواں مالی سال 10 ماہ میں پاکستان سے برطانیہ کو ریکارڈ برآمدات کی گئیں۔ رواں مالی سال 10 ماہ میں برطانیہ سے ترسیلات زر 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو پھر مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی مصنوعات کی رسائی برطانیہ تک مزید بڑھائیں۔