اسلام آباد : سینیٹر دنیش کمار انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔
دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔
سنیٹر کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ میں معیشت دان بیٹھے ہیں ،بیوروکریسی ہے لیکن کرکچھ نہیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سےتیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے کاملے گا، ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہوگی، ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکھٹے کرتے ہیں۔