پاکستان ریلوے میں بھرتیوں سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے کسی اخبار میں بھرتیوں کا اشتہار نہیں دیا گیا، 19جولائی کو چھپنے والا بھرتیوں کا اشتہار پاکستان ریلوے کی جانب سے نہیں دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہار کے ذریعےجعل ساز سادہ لوح عوام سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اشتہار کے پیچھے کارفرما عوامل کیخلاف قانونی کارروائی کر کے سزا دلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ریلوے میں بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار زیرگردش تھا جب کہ خواہشمند افراد اس جعلی اشتہار کی حقیقت سے ناواقف تھے۔