ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر خون کا نشان، تصویر نے سب کو حیران کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر خون کا نشان، تصویر نے سب کو حیران کر دیا

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر مبینہ طور پر خون کا نشان دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تصویر نے ہل چل مچا دی جس میں ان کے ایک ہاتھ پر خون لگا دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر 17 جنوری کو اُس وقت لی گئی جب سابق امریکی صدر مین ہٹن اپارٹمنٹ سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے اور اس دوران انہوں نے چاہنے والوں کو دیکھ ہلایا۔

واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے انگوٹھے اور ایک انگلی پر سرخ نشان ہے۔ تصویر پر کئی لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، کسی نے انفیکشن تو کسی نے اسے گولف کھیلنے کے دوران آنے والی خارش قرار دیا۔