بھارتی حکومت نے 54 لاکھ سے زائد پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔
انڈین میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے پارلیمنٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا ہے کہ 54 لاکھ 42 ہزار 267 پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی ہے۔
یہ گاڑیاں 10 سال پرانی ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی پر چلنے والی ہیں۔
لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ اور نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کی روشنی میں ان گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔
نیشنل گرین ٹریبونل نے 26 نومبر 2014 کو اپنے حکم کے ذریعے دہلی میں 15 سال کے زیادہ پرانی گاڑیوں کے چلانے پر پابندی عائد کی تھی۔
اگلے سال 2015 میں ٹریبونل نے ہدایت کی تھی کہ 10 سال سے زیادہ پرانی تمام ڈیزل اور سی این آر گاڑیوں کو سڑک پر چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔