لندن : ریحام خان کا کہنا ہے میرے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ریحام خان نے اپنےایک ٹویٹ میں میڈیا کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ک لانگ ٹرم پارٹنرشپ اور چھکے سے متعلق بیان پر رپورٹنگ سے متعلق تھا، سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کو پیش کرنا شرمناک ہے، میں صحافیوں کو براہ راست کہتی ہوں کہ رپورٹنگ کے دوران اخلاقیات کو اپنائیں اور میرے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کی ذاتی زندگی کی عزت کی جانی چاہئے۔
Shameful that I talk directly to journalists advising an ethical approach in reporting & my comments are reported out of context.
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 4, 2015
اپنے خطاب میں رپورٹنگ اوررپورٹرزسے مخاطب تھی۔ گذشتہ روز مانچسٹرمیں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں ریحام خان نے کہا تھا کہ زندگی کے اصل میدان میں چھکے چوکے نہیں بلکہ لمبی پارٹنرشپ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، خواتین کا احترام کئے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔