لندن : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے ایک سال سےزائدعرصےتک مجھے بدنام کیا گیا اور دفاع کرنے والے خاموش رہے.
ریحام خان نے ٹوئٹر پر میڈیا کیخلاف ہرزاہ سرائی شروع کردی، سابقہ اینکر ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انکو ایک سال تک میڈیا پر بدنام کیاگیا اور لوگ خاموشی سےدیکھتے رہے.
ریحام خان نے بتایا کہ انھیں میڈیا پر چلنے والی خبروں پرخاموش رہنے کا مشورہ دیا گیا.
ریحام کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، جھوٹی خبریں پھیلا کر ایک دوسرے سے بازی لینے کی کوشش کرتا ہے.
ریحام خان نے پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل اس ہولناک سانحے کے متاثرین کیلئے بہت دکھی ہے، آخر ہم معصوم شہریوں کو تحفظ دینے میں کیوں ناکام ہے.
For over a year everyone watched quietly when the media was used to malign me. No one defended me & I was told to ignore it.
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 14, 2015
My heart goes out to the families of the victims of this horrible tragedy. Why are we failing in protecting innocent citizens? #ParisAttacks
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 14, 2015