اداکارہ ریحام رفیق نے پہلی بار اپنی عمر بتائی ہے کہ وہ کتنے سال کی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’امل‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ میری عمر 29 سال ہے اور میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وائس اوور کا کام بھی کرتی ہوں۔
ریحام رفیق کے حوالے سے کچھ عرصے سے ایسی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی عمر 35 سال ہے اور وہ اس عمر میں ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں ایک نوعمر (ٹین ایجر) لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
وکی پیڈیا پر ریحام رفیق کی عمر 35 سال درج ہے، تاہم ان کی اصل عمر جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔
یہ پڑھیں: بعض اداکارائیں مقابلہ کرنے کے بجائے منفی رویوں پر اتر آتی ہیں، ریحام رفیق
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ وہ 29 سال کی بالکل بھی نہیں لگتیں، بلکہ ان کی عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال لگتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ریحام نے کہا کہ وہ کسی بھی موقع پر خوشی خوشی ڈانس کر سکتی ہیں اور اپنے فارغ وقت میں ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔
ریحام رفیق نے کہا ہے کہ انہیں ڈانس کرنے کا بےحد شوق ہے اور ان کے شوہر ان کے بہترین ڈانس پارٹنر ہیں۔