اداکارہ ریحام رفیق نے اپنی بری عادت سے متعلق انکشاف کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’امل‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں اپنی بری عادت سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ریحام رفیق سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹاکسک ہیں؟ اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا یقیناً پھر کہنے لگیں کہ ہر کوئی تھوڑا ٹاکسک ہے اور میں بھی کچھ ٹاکسک ہوں، مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب کوئی نہیں پہچانتا کہ وہ ٹاکسک ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ آیا وہ ٹاکسک ہیں اور ان عادات کو اپنے معمولات سے ہٹا دیتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بچپن سے اسٹریٹ فارورڈ ہوں اتنا زیادہ بھی اسٹریٹ فارورڈ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ پڑھیں: ریحام رفیق نے پہلی بار اپنی عمر بتا دی
ایک سوال کے جواب میں ریحام نے کہا کہ وہ محبت کرتی ہیں، کسی کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کرتیں، وہ اس طرح زندگی گزارتی ہیں جس طرح وہ فٹ دیکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میری عمر 29 سال ہے اور میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وائس اوور کا کام بھی کرتی ہوں۔
ریحام رفیق کے حوالے سے کچھ عرصے سے ایسی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی عمر 35 سال ہے اور وہ اس عمر میں ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں ایک نوعمر (ٹین ایجر) لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
وکی پیڈیا پر ریحام رفیق کی عمر 35 سال درج ہے، تاہم ان کی اصل عمر جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔