اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دیا جانے والا ایوارڈ واپس لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹررحمان ملک نے بل گیٹس سےمودی کوایوارڈکافیصلہ واپس لینےکامطالبہ کیا۔
انہں نے کہا کہ ’’مودی کسی ایوارڈ کا مستحق نہیں کیونکہ وہ معصوم انسانوں کا قاتل ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کررہی ہے لہذا مودی سے ایوارڈ فوری واپس لیا جائے‘‘۔
Mr
sir Why did you chose to give award to PM Modi who is Butcher of Gujrat & Kashmi.2. Did u peruse the report of IHR where gross human right violations officially reported .3.u have awarded Modi who has caged innocent Kashmiris. Mr
pl block this award. https://twitter.com/senrehmanmalik/status/1173151297954074624
— Senator Rehman Malik (
@SenRehmanMalik
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 42ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔