رینالہ خورد: رشتہ دینے سے انکار پر سفاک ملزمان نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں رشتےسےانکار پرمخالفین نے لڑکی کےگھر پردھاوا بول دیا، سات افراد اسلحے کے زور پر گھر میں گھسے اور گھر میں موجود ماں بیٹی اور بیٹے پر تشدد کیا۔
سفاک ملزمان نے رشتہ نہ دینے کے انتقام میں ایسا بھیانک فعل کیا، جس سے انسانیت شرما گئی، ظالم افراد نے ماں اور بیٹے کے سامنے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
متاثرہ خاندان نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے ایک ملزم کو رہا کر دیا
واضح رہے کہ آج صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کےبعدقتل کردیا گیا، لیویزفورس نےاہل علاقہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتھا ، ملزم علاقہ کلی حسنی میں بچے کی لاش کو دفن کرنےکی کوشش کررہا تھا۔
خیال رہے پاکستان میں کم عمر بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعات نے صاحب اولاد افراد کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا ہے، تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باعث بچے اور بچیاں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔