ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ اپنے صرف فیس جمع کرانے سے اقامے کی تجدید نہیں ہوتی، اس کے لیے قانونی کارروائی کا ہونا بھی بھی بے حد ضروری ہے۔
یہ بات محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا کہ صرف فیس جمع کرانے سے اقامے کی تجدید نہ پہلے کبھی ہوئی ہے اور نہ آئندہ کبھی ہوگی، اس کیلئے مکمل قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
ویب سائٹ پر ایک غیر ملکی خاتون نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ میرے شوہر نے اقامے کی توسیع کی فیس مقررہ طریقے کے مطابق جمع کرادی ہے تاہم ابھی تک موبائل پر اقامے کی تجدید کا پیغام نہیں آیا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟
محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک فیس جمع کرانے کا تعلق ہے تو اس حوالے سے ابشر کے ذریعے دریافت کیا جاسکتا ہے کہ اقامہ کی فیس جمع ہوئی ہے یا نہیں۔