غزہ کے نامور اور گولز کی سنچری کرنے والے فٹبالر محمد برکات کو اسرائیل نے شہید کر دیا۔
الجزیرہ کے مطابق اہلی غزہ کے فارورڈ اور قومی ٹیم کے فٹبالر آج صبح گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
برکات نے اپنے کیرئیر میں 114 گول کیے وہ خان یونس یوتھ کلب کے تاریخی کپتان اور لیجنڈ ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے مختلف کلبوں بشمول الوحدت کے لیے کھیل چکے ہیں۔
مقامی شخص خالد ابوہابیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی فٹ بال کے لیے میدان کے اندر اور باہر یہ بہت بڑا نقصان ہے میں اس کے خلاف کھیل چکا ہوں وہ تیز اور ہوشیار تھا، سب سے زیادہ گول کرنے والا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مہربان اور دوستانہ تھ۔ سب کا ایک پیارا دوست تھا، وہ فٹ بال کا آئیکون ہے جنگ کے دوران غزہ میں کھیلوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ ہمیں اور کتنے کھونا چاہئے؟ غزہ میں کھیلوں کی برادری بس منہدم ہو رہی ہے۔