ریشم نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

ریشم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

اداکارہ ریشم سے حالیہ انٹریو میں میزبان نے سوال کیا کہ شادی کے لیے مردوں میں کون سی تین باتیں لازمی ہونی چاہئیں؟ اس پر ریشم نے کہا کہ وفاداری، عزت اور مخلصی، یہ خوبیاں جس مرد میں ہوئیں میں اس سے شادی کرلوں گی۔

شادی نہ کرنے کے سوال پر ریشم نے کہا کہ میں واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے وہ شخص اب تک نہیں ملا جس سے میں شادی کروں اور میرا خیال ہے کہ شادی کے لیے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب کُن کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔

ریشم نے کہا کہ دنیا میں ہم انسان جن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ہمیں وہ چیزیں کبھی نہیں ملتیں، شریک حیات کے حوالے سے میری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، میں کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرتی اور حلقہ احباب محدود کردیا ہے۔

ریشم نے کہا کہ انسان دو طرح کے ہوتے ہیں ایک جن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا اور دوسرے جن کے بغیر نہیں رہ سکتے، مجھے وہ شخص چاہیے جس کے بغیر میں نہ رہ سکوں، شریک حیات کے لیے ہم مزاج اور ہم خیال ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ریشم نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔