کے پی اسمبلی نے صوبے میں بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجلی ٹیرف سے متعلق قرارداد حکومتی رکن فضل الہٰی نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2 روپے کی لاگت سے بننے والی بجلی عوام پر 70 سے 80 روپے فی یونٹ فروخت کی جاتی ہے وفاق صوبے کے عوام کو بجلی 10 سے 15 روپے فی یونٹ فراہم کر کے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے تحت صوبے کی پیداوار پر پہلا حق صوبے کا ہے۔ بجلی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی قرارداد کے دوران ایوان میں بجلی چلی گئی۔
واضح رہے کہ کےپی میں طویل لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے جس کا عملی اظہار بجلی گھروں پر ہونے والے مظاہروں اور زبردستی پاور آن کروانے کی صورت میں سامنا آیا ہے جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس مسئلے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی کر رہی ہیں۔