بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کےنام سےمنسوب کرنےکا اعلان کیا تھا ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔
قرارداد کے مطابق وفاقی حکومت سے اس حوالے سے رجوع کیا جائے۔