لاہور: محکمہ ریلوے نے گذشتہ سال بند کرنے والی تیز رفتار شالیمار ایکسپریس کی دوبارہ بحالی کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی کیلئےشالیمار ایکسپریس یکم مئی سےبحال ہوگی، شالیمار ایکسپریس کا روٹ لاہور سے کراچی فیصل آباد کی بجائے ساہیوال سےہوگا۔
اس سےقبل شالیمار ایکسپریس کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اورلاہور چلا کرتی تھی۔
تیز رفتار ٹرین کو مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اس کے 19 بوگیوں کوریلوے مغل پورہ ورکشاپ میں ری کنڈیشنڈ کیا گیا ہے۔
مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ یکم سے پندرہ مئی تک شالیمارایکسپریس کی تمام کلاس میں20 فیصد تک کاڈسکاؤنٹ دیاجائیگا جبکہ 15سے30مئی تک شالیمارایکسپریس کی تمام کلاسوں میں10فیصدڈسکاؤنٹ دیاجائیگا۔
شالیمارایکسپریس کےتمام کرایوں میں کمی ایڈوانس اورکرنٹ بکنگ پردی جائےگی پہلےسے کی گئی ریزرویشن کاڈسکاؤنٹڈ ریفنڈبھی مسافروں کو واپس دیا جائیگا۔
شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آٹھ اپریل کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔