پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور ذرائع سے سرکاری معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری معلومات کی واٹس ایپ اور دیگر پیغام رسانی کی ایپلیکشن کے ذریعے ترسیل کو ممنوع قرار دے دیا۔
اس ضمن میں محکمہ انتظامی امور نےاعلامیہ جاری کر دیا ہے، یہ اعلامیہ 27 مختلف سرکاری اداروں کےذمہ داروں کو جاری کیاگیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور تفصیلات واٹس ایپ یا دیگر سماجی ذرائع سے نہ کی جائیں، پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز کے ذریعے سرکاری معلومات کی شیئرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سےتحریری احکامات کی روشنی میں کیا ہے۔