کراچی: شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کورنگی میں پوتے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے ہوئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے ڈی اے سوسائٹی میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو لوٹ لیا گیا، ڈکییٹ نے ڈی ایس پی الرحمان کے پوتے کے سر پر پستول رکھ کر واردات کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان ریٹائرڈ خلیل الرحمان سے موبائل فون اور نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ریٹائرڈ ڈی ایس پی خلیل رحمان اپنے پوتے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے۔