پی ٹی آئی ارکان کی واپسی؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اہم فیصلہ

پریکٹس اینڈ پروسیجر سپریم کورٹ

اسلام آباد: پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے استعفوں سے متعلق دو متضاد فیصلے دئیے۔ مختصر فیصلے میں ارکان کے دوبارہ انٹرویوز کا حکم دیا گیا تفصیلی فیصلے میں استعفوں کی منظوری کے اسپیکر کے فیصلے کو مسترد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے تیاری شروع کر دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکرراجہ پرویز اشرف سے رابطہ کیا ہے اور پیغام دیا کہ ایوان میں واپس آکر مل کر ساتھ چلنےکو تیار ہیں۔

ارکان نے مطالبہ کیا کہ عدالت نے استعفے نامنظور قرار دئیے اب اسپیکر بھی تعاون کریں ہم ایوان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔