صحتیابی کے بعد کرکٹ میں واپسی، عابدعلی کی ویڈیو آگئی

بلے باز عابدعلی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی پر پی سی بی نے ویڈیو جاری کر دی۔ ‏

عابدعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران سینےمیں درد ہوا اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا دل کی دو ‏شریانیں بندہیں، ای سی جی میں معلوم ہوا دل صرف 30 فیصد کام کررہا تھا اللہ نےمجھے دوسری ‏زندگی دی ہے،دوبارہ کرکٹ میں واپس آنا ہے۔ فینز سے درخواست ہےکہ وہ باقاعدگی سے اپناچیک ‏اپ کروائیں۔ ‏

فاسٹ بولر حسن علی نے پیغام میں کہا کہ ٹی وی پر عابدعلی کی خبر سنی تو چونک گیاتھا۔ ‏

عابد علی کے ساتھی اوپنر عمران بٹ کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہاتھاساتھی کرکٹرمیچ کےدوران ‏عارضہ قلب میں مبتلاہو سکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے صحتیابی پر عابدعلی کو مبارکباد اور انہیں دوبارہ خوش آمدید ‏کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عابدعلی کےچہرےپرمسکراہٹ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کراچی،لاہورمیں ‏الیکٹرک شاک دینے کیلئے ڈی فریبلٹر انسٹال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ‏

عابدعلی نے پی سی بی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی میں مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے۔