آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری پیش کرنے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم رواں مالی سال حکومتی آمدنی اندازوں اور اہداف سے کافی کم رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال حکومتی وصولی میں خاصی کمی متوقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں 174 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کی کوششوں سے ٹیکس دہندگان میں معمولی اضافہ
رواں مالی سال امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کا صرف 21 فیصد جاری کیا۔ اس کے علاوہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے بھی متوقع رقم حاصل ہونے کا امکان نہیں۔
دوسری جانب ایف بی آر کی وصولی بھی کافی مایوس کن رہی۔
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 161 ارب روپے کم رہیں جبکہ وصولی میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔