آئی سی سی ورلڈ کپ کے انعقاد میں 10 روز باقی رہ گئے ہیں قومی اسکواڈ کے اعلان، سابق کرکٹرز کی ٹیم سلیکشن پر اعتراضات، بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزے میں تاخیر اور ورلڈ کپ آفیشل ترانہ مذاق بننے کی خبروں نے قارئین کی توجہ سمیٹی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردیا جس کے مطابق بابر اعظم قیادت کریں گے، شاداب آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود ان کے نائب ہوں گے جب کہ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
قومی اسکواڈ کے اعلان پر باسط علی، محمد آصف اور کئی دیگر کھلاڑیوں نے انگلیاں اٹھا دیں اور کہا کہ یہ دوستی یاری میں بنائی گئی ٹیم ہے۔ اس تنقیدی تبصرے کو بھی قارئین کی جانب سے پذیرائی ملی۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
ورلڈ کپ کے لیے بھارت نے سوائے پاکستان کے تمام ٹیموں کو ویزے جاری کر دیے اور ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہیں پاکستان کے ساتھ روایتی تعصب کا مظاہرہ قارئین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں گرم رہیں۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا جو شائقین کرکٹ کو پسند نہیں آیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کاندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے لیکن واحد پاکستانی ٹیم نہیں بلکہ تقریباً ہر ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے اور میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ٹیموں کے اہم کھلاڑی ان فٹ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ کا پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے اچانک استعفے نے بھی شائقین کرکٹ کو چونکا دیا۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سب سے زیادہ تنقید کی زد میں رہے جس کے بعد جاوید میاں داد سمیت کئی سابق کرکٹرز ان کی حمایت میں میدان میں آئے۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ کی ایشیا کپ سے واپسی کے فوری بعد شادی کی تقریبات اور شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام نے بھی شائقین کرکٹ کے دلوں کو چھو لیا۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
چین میں ایشین گیمز کا افتتاح ہوگیا جس میں پاکستان سمیت ایشیا کے ممالک شرکت کر رہے ہیں جب کہ چین نے تین بھارتی ایتھلیٹ کو چین میں داخلے سے روک دیا اس خبر نے بھی قارئین کی توجہ سمیٹی۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے میچز کو نتیجہ خیز بنانے اور ٹاس کا کردار میچز کے نتائج پرا اثر انداز ہونے کے خاتمے لیے کیوریٹرز کو ہدایات جاری کیں۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی فاتح، رنر اپ سمیت شریک ٹیموں کو دیے جانے والے انعامات کی تفصیلات جاری کیں جس میں قارئین نے دلچسپی لی۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
اسٹار فٹبالر رونالڈو بھی گزشتہ ہفتے خبروں کے حوالے سے اِن رہے جہاں انہوں نے دورہ ایران کے موقع اپنی محبت میں زار وقطار رونے والے کمسن مداح سے ملاقات کی خواہش پوری کرکے اپنے پرستاروں کے دل جیتے وہیں سعودی عرب کے قومی دن پر عرب ثقافت کے رنگ میں ڈھل گئے۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
رونالڈو کی فری ہٹ نے کس کو نشانہ بنایا؟ فٹبالر بھی حیران، سنسنی خیز ویڈیو
ایشیا کپ بھارت کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا لیکن اس سے متعلق خبریں بھی میڈیا کی زینت اور عوام کی توجہ کا مرکز بنیں جیسا کہ شاستری کا فائنل کے مین آف دی میچ محمد سراج سے حیدرآبادی انداز میں بطور مذاق سوال کرنا بھیا کون سی بریانی کھا کر آئے تھے یا سراج کا اپنی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دینا۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
کراچی میں اوور 40 گلوبل کپ کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان ویٹرنز ٹیم میں بوم بوم آفریدی، مصباح الحق اور عبدالرزاق سمیت کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز شامل ہیں۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں:
ٓئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جو آئندہ سال جنوری، فروری میں سری لنکا میں معنقد ہوگا۔
تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں: