ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی، 2 ہاکی پلیئرز کو ملازمت مل گئی

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا۔

اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے وفد کیساتھ وفاقی مشیر راناثنااللہ سے ملاقات کی جب کہ نیشنزکپ کے مقابلوں میں شریک ہاکی ٹیم نےپولینڈ سے آن لائن شرکت کی۔

 پاکستان ہاکی ٹیم کے دوکھلاڑیوں کو زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت دیدی گئی۔ کھلاڑیوں میں منیب الرحمان اوراحتشام اسلم شامل ہیں۔

وفاقی مشیر راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ شعبہ جاتی کھیلوں کی بحالی وزیراعظم کی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے محکمانہ ٹیموں نےتاریخی طور پر ٹیلنٹ کی شناخت میں کردار ادا کیا۔