کلکتہ: آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیب گھوش کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے سابق پرنسپل سندیب گھوش کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ 9 اگست 2024 کو آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سندیپ گھوش مستعفی ہوگئے تھے۔
سی بی آئی کی جانب سے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد پوچھ گچھ شروع کردی گئی تھی۔
اسی دوران ان پر مالی بد عنوانیوں کے الزامات بھی سامنے آئے تھے، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی تھی، تاہم آج سی بی آئی نے سابق پرنسپل سندیب گھوش کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کے آفس میں سندیپ گھوش کو خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر تحقیقات کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، بعد میں انہیں کلکتہ میں واقع سی بی آئی کے نظام پیلس آفس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار
ہائی کورٹ کے احکامات پر درج ایف آئی آر میں، سی بی آئی کی جانب سے سندیپ گھوش اور 3 نجی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔