’32 سال کی ہوگئی مگر اب تک شادی کیلیے تیار نہیں ہوں‘

ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنی شادی کے پلان سے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں اب تک اس کیلیے تیار نہیں ہوں اور مجھے 40 سال کی عمر میں شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

’سب سے پہلے تو شادی کیلیے کوئی عمر نہیں ہوتی اور دوسری بات میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ’کرنی ہی کیوں ہے‘۔ شادی کرنا کیوں ضروری ہے اور یہ دباؤ صرف خواتین پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ میری متعدد سہیلیوں نے 40 کی عمر میں شادی کی اور ان کے بچے ہوئے۔‘

پوڈکاسٹ میں بالی وڈ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ کیریئر میں مزید آگے جانا چاہتی ہیں اور فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی سہیلیوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کہا کہ ’میری ایسی بہت سی سہیلیاں ہیں جنہوں نے 20 اور 30 سال کی عمر میں گھر بسا لیے، لیکن جب میں نے مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ جب کی شادی 30 یا 40 سال کی عمر میں ہوئی وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘

ریا چکرورتی نے کہا کہ میں اس وقت 32 سال کی ہوں لیکن اب تک خود کو شادی کیلیے تیار نہیں سمجھتی کیونکہ مجھے ابھی کیریئر میں بہت کچھ کرنا ہے۔

بالی وڈ کا کہنا تھا کہ میں پاسپورٹ کیلیے تو جا سکتی ہوں لیکن صرف اس بات کیلیے عدالت نہیں جا سکتی کہ میں کس سے پیار کروں؟ اگر آپ اپنی زندگی میں اس مقام پر ہیں جہاں آپ ترقی کر رہے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ کسی کی بیوی بننا ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے ممبئی کی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اداکارہ پر آنجہانی اداکار کو منشیات کی خریداری اور سپلائی کرنے کا الزام تھا۔ سوشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی میں اپنے باندرہ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔