کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی میں جمعے کے روز گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے خاتون کے قتل میں رکشا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی اورنگی شبیر بلوچ نے کہا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے والے حملہ آور رکشا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے خاتون کو تشدد کر کے قتل کیا، خود بھی زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق رکشا ڈرائیور مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ پر لے جایا کرتا تھا، ملزم نے خاتون کو قتل کیا، بیٹیوں نےشور کیا تو ملزم نے خود کو بھی چھریاں مار لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رکشا ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے، اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کار سوار کی ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر، اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا
ادھر مقتولہ کی بیٹی عائشہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکشا ڈرائیور نے میری ماں کو قتل کیا، 4 ماہ سے یہ ہمیں پک اینڈ ڈراپ کر رہا تھا، رکشے والے کو آ ج آنے سے منع کیا تھا پھر بھی شام میں گھر پر موجود تھا، کل رکشا ڈرائیور سے کہہ دیا تھا کہ آئے تو پولیس میں شکایت کروں گی۔
عائشہ نے بتایا کہ وہ آفس سے گھر پہنچیں تو رکشا ڈرائیور میری ماں کو قتل کر چکا تھا، ماں کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جس پر شور کیا، شور کرنے پر رکشا ڈرائیور نے خود کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔
مقتول خاتون کی بیٹی کا کہنا تھا کہ رکشا ڈرائیور نے گیس سلنڈر سے بھی خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/605753746496178/