آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ انے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا۔
رکی پونٹنگ نے تصدیق کی ہے کہ وہ انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ کے طور پر خالی ہونے والی ذمہ داری کو سنبھالنے پر غور نہیں کریں گے کیونکہ وہ دیگر ذمہ داریوں اور مستقبل میں کوچنگ کے مواقع پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ میتھیو میٹ کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ خالی ہے ہے اور پونٹنگ نے واضح کیا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی کوچنگ ان کے لیے ترجیح نہیں ہے۔
آئی سی سی ریویو پر بات کرتے ہوئے پونٹنگ نے وضاحت کی کہ ان کی زندگی کی موجودہ صورتحال بین الاقوامی کوچنگ کی ملازمت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔
پونٹنگ سے جب انگلینڈ کی کوچنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں، میں حقیقت میں ایسا کرنے پر کبھی غور نہیں کروں گا۔