انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رشبھ پنت نے انجری کے باوجود وریندر سہواگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بھارت کے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے وریندر سہواگ کے بھارت کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکا لگانے کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
رشبھ پنت نے انجری کے باوجود جوفرا آرچر کو چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
وکٹ کیپر بیٹر سہواگ ہوگئے جنہوں نے 103 ٹیسٹ میں 91 چھکے لگائے ہیں جبکہ پنت نے 47ویں ٹیسٹ میں ہی یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔
یہ پڑھیں: رشبھ پنت ریورس سویپ کھیلتے ہوئے انجرڈ، میدان سے باہر چلے گئے
بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں روہت شرما نے 67 ٹیسٹ میں 88 چھکے لگائے ہیں جبکہ ایم ایس دھونی نے 90 ٹیسٹ میں 78 اور رویندرا جڈیجا نے 84 ٹیسٹ میں 74 چھکے لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رشبھ پنت کرس ووکس کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے آج وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور جوفرا آرچر نے ان کی وکٹ حاصل کی۔
علاوہ ازیں رشبھ پنت بھی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انہوں نے 40 میچوں میں 2716 رنز بنالیے ہیں۔